4 نومبر 2013 - 20:30
امريکی صدر باراک اوباما نے ايک بار پھر وعدہ کيا

امريکہ کے صدر باراک اوباما نے گوانتا نامو جيل بند کرنے کا ايک بار پھر وعدہ کيا ہے-

ابنا: خبروں کے مطابق صدر باراک اوباما نے پانچ سال گزرنے کے بعد ايک بار پھر اپنے انتخابي وعدوں کي تکميل کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خفيہ عقوبت خانے کو بند کرکے رہيں گے-وائٹ ہاوس سے جاري ہونے والے بيان کے مطابق صدر براک اوباما نے گوانتانامو جيل کي بندش کي غرض سے مقرر، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے نمائندوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوانتانامو جيل کے قيديوں کي منتقلي کي حمايت کرتے ہيں-جارج سورس انسٹي ٹيوٹ سے وابستہ ميڈيکل انسٹي ٹيوٹ اور اوپن کميونٹي فاؤنڈيشن کي دوسالہ تحقيقات کے مطابق امريکي جيلوں ميں دہشتگردي کے الزام ميں بند قيديوں کي صحت کي نگراني کرنے والے ڈاکٹر اور نرسيں بھي قيديوں کے خلاف بدسلوکي اور تشدد ميں ملوث ہيں-اس رپورٹ کے مطابق پينٹاگون اور سي آئي اے نے اپنے طبي عملے سے کہا ہے کہ وہ گرفتار شدہ گان سے تفتيش کے طريقوں ميں سيکورٹي حکام کے ساتھ تعاون کريں اور انہوں نے مختلف طرح کي ايذارسانيوں اور ظالمانہ طريقوں کي ايجاد  نيز قيديوں کے ساتھ غير انساني سلوک اور توہين کے سلسلے ميں سيکورٹي حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کيا ہے-واضح رہے کہ خيلج کيوبا ميں واقع امريکہ کي بدنام زمانہ گوانتانامو جيل ميں دنيا کے تيئيس ملکوں کے ايک سو چونسٹھ مشتبہ افراد بند ہيں-

.......

/169